میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات ہونگے یا نہیں ؟ شفقت محمود نے اہم اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال امتحانات لازمی ہوں گے جبکہ نویں اور دسویں کے صرف اختیاری مضامین کے پیپر لیے جائیں گے۔
بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شفقت محمود کا کہنا تھاکہ وزرائے تعلیم کانفرنس میں جتنے فیصلے ہوئے تمام متفقہ ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے بند کرنا کسی حکومت کیلئے آسان نہیں، تعلیمی اداروں سے متعلق سب صوبوں کی مشاورت سے فیصلے کیے جبکہ وبا کی صورت میں تعلیمی اداروں کو کھولنے کا فیصلہ آسان نہیں ہوتا۔
شفقت محمود کا کہنا تھاکہ فیصلہ کیا ہے کہ اس سال امتحانات ضرور لینے ہیں۔وزیرتعلیم نے اعلان کیا کہ 9 ویں اور دسویں جماعت کا امتحان اختیاری مضامین اور ریاضی میں ہوگا جبکہ گیارہویں اور بارہویں جماعت کا امتحان بھی صرف اختیاری مضامین میں ہوگا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ امتحانات اب 24 جون کے بجائے 10 جولائی سے ہوں جبکہ پہلے انٹر اور پھر میٹرک کے پیپر ہوں گے۔وزیرتعلیم کا کہنا تھاکہ بورڈ کو پرچوں میں وقفہ رکھنے کا بھی کہا ہے تاکہ بچوں کو تیاری کا مناسب وقت مل سکے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ صوبائی حکومتوں سے کہاہے اساتذہ کی ویکسی نیشن مکمل کرائیں، اگر کسی کو ویکسی نیشن میں مشکلات کا سامنا ہے تو ہمیں آگاہ کریں، ہم این سی او سی سے ملکر ویکسین کے مسائل حل کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے امتحانات کا حتمی شیڈول تیار