وزیر مال خیبرپختونخواقلندر لودھی عہدے سے مستعفی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) خیبرپختونخوا کے وزیر مال قلندر لودھی نے رضا کارانہ طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی جانب سے قلندر لودھی کا استعفیٰ قبول کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قلندر لودھی نے بطور وزیر مال استعفیٰ دیا ہے مگروہ وزیر اعلیٰ کے مشیر کے طور پر کام کرتے رہیں گے۔
واضح رہے کہ قلندر خان لودھی خیبرپختونخوا کے صوبائی حلقہ پی کے 38ایبٹ آباد سے بطور رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات ہونگے یا نہیں ؟ شفقت محمود نے اہم اعلان کردیا