ترکی جانے والے پاکستانیوں کیلئے قرنطینہ کے حوالے سے اہم خبر

Jun 02, 2021 | 18:52:PM

( 24 نیوز)ترکی نے پاکستان سے آنے والے مسافروں کیلئے 14 دن کے قرنطینہ کی پابندی لازمی قرار دے دی۔ پابندی پر عملدرآمد آج سے شروع ہو گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق انقرہ میں ترک حکام نے پابندی کا اعلان یکم جون کو کیا تھا تاہم ترکی میں پاکستانی سفارتخانے کی کوششوں کے بعد ترک حکام نے یکم جون کو پہنچنے والے پاکستانیوں کو قرنطینہ سے چھوٹ دے دی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق استبول ایئرپورٹ پر پی سی آر ٹیسٹ نیگیٹیو آنے کے بعد گزشتہ روز پہنچنے والے مسافروں کو ترکی میں داخلے کی اجازت دے دی گئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابقانقرہ میں پاکستانی سفارت خانہ اور استنبول میں قونصل جنرل پاکستانیوں سے رابطے میں ہیں۔ قونصلیٹ جنرل کی ایک ٹیم بھی پاکستانی شہریوں کو مدد فراہم کرنے کے لئے استنبول ائیرپورٹ پر موجود ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ترکی نے پاکستان سمیت متعدد ممالک سے آنے والے مسافروں پر چودہ دن کی قرنطینہ کی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس پر یکم جون سے عملدرآمد شروع کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ملالہ یوسف زئی ووگ کے ٹائٹل پر۔۔۔۔

مزیدخبریں