کا نٹے کی ٹکر۔۔زلفی بخاری نے شعیب اختر کی 6 با لز کھیلنے کا چیلنج قبو ل کر لیا

Jun 02, 2021 | 18:54:PM
کا نٹے کی ٹکر۔۔زلفی بخاری نے شعیب اختر کی 6 با لز کھیلنے کا چیلنج قبو ل کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)را ولپنڈی ایکسپریس اورسابق فاسٹ باولر شعیب اختر نے اداکار فہد مصطفی کو چیلنج دیا تھا جسے انہوں نے تو قبول نہیں کیا لیکن وزیراعظم عمران خان  کی پا رٹی  پی ٹی آئی اور ان کے دوست  زلفی بخاری نے قبول کر لیاہے اور اس دوران دونو ں کے درمیان نہایت دلچسپ گفتگو بھی ہوئی جس نے صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
یا د رہے کہ چند روز قبل شعیب اختر نے اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ کو ٹوئٹر پر چیلنج دیا تھا کہ”اگر وہ میری 6 گیندیں کھیل لیں گے تو انعام میں انہیں موٹرسائیکل دی جائے گی“۔فہد کو دیا گیا یہ چیلنج زلفی بخاری نے قبول کرلیا اور اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ”میں آپ کا چیلنج قبول کروں گا“۔

زلفی کی ٹوئٹ دیکھ کر شعیب اختر بھی خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوئے اور جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”یہ دیکھیں، یہاں ایک اور چیلنجر آگئے، خیریت ہے؟“


شعیب کی اس ٹوئٹ پر زلفی بخاری نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ ”جی ہاں، یہاں سب خیریت ہے دوست، میں سنجیدہ ہوں، میں آپ کی جتنی گیندیں مس کروں گا اتنی موٹر سائیکلیں عطیہ کروں گا “۔


شعیب اختر نے اس کا جواب دیا اور کہا کہ ”یہ معاملہ سنجیدگی کی جانب بڑھ رہا ہے، اگر ایسی بات ہے تو میں آپ کو ہر گیند پر موٹرسائیکل دوں گا، شرط یہ ہے کہ آپ کو ہر گیند اپنے بلے سے چھونی ہوگی“۔سابق بولر نے مزید لکھا ”پھر کیا کہتے ہیں؟ یہ چیلنج کب کرنا ہے؟“

یہ بھی پڑھیں:صا رفین کی علیزے شاہ کے مغربی لباس پر تنقید۔۔ گلوکارہ مومنہ مستحسن بھی میدان میں آگئیں