ٹریفک وارڈنز نے دوران ڈیوٹی کمائی کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ٹریفک وارڈنز نے دوران ڈیوٹی کمائی کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا۔ وارڈنز ٹریفک کنٹرول کرنے کی بجائے آن لائن چالان کی وصولیاں موقع پر کرنے لگے۔
ذرائع کے مطابق وارڈنز نے چالان جمع کرنے کے لئے پوائنٹس پر جاز کیش ڈیوائسز رکھ لیں،زرائع کا کہنا ہے کہ وارڈنز خود چالان کر کے خود ہی آن لائن جرمانے جمع کرواتے ہیں، سی ٹی او کے خفیہ دورے نے وارڈنز کے آن لائن بزنس کا بھانڈا پھوڑ دیا۔
زرائع کا کہنا ہے کہ سی ٹی او نے ڈی ایس پیز سے بیان حلفی مانگ لئے۔ سی ٹی او نے وائرلیس پر خود میسج دیتے ہوئے وارڈنز کو وارننگ دے دی کہ ڈی ایس پیز بیان حلفی دیں کہ آئندہ کوئی ڈیوائسز پوائنٹس پر نہیں آئیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:کا نٹے کی ٹکر۔۔زلفی بخاری نے شعیب اختر کی 6 با لز کھیلنے کا چیلنج قبو ل کر لیا