(24 نیوز)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے امتحانات کے حوالے سے بچوں کو وارننگ جاری کردی۔
شفقت محمود نے پریس کانفرنس کی اور رواں سال لازمی امتحانات لینے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ 9 ویں اور 10 ویں کا صرف اختیاری مضامین اور ریاضی میں امتحان لیا جائے گا یعنی نویں اور دسویں کے صرف چار مضامین کے امتحانات ہوں گے جبکہ 11 ویں اور 12 ویں کے صرف اختیاری مضامین کے امتحانات لیے جائیں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ امتحانات اب 24 جون کے بجائے 10 جولائی سے ہوں جبکہ پہلے انٹر اور پھر میٹرک کے پیپر ہوں گے۔وزیرتعلیم کا کہنا تھاکہ بورڈ کو پرچوں میں وقفہ رکھنے کا بھی کہا ہے تاکہ بچوں کو تیاری کا مناسب وقت مل سکے۔
پریس کانفرنس کے دوران وزیر تعلیم نے بچوں کو وارننگ بھی دی اور کہا کہ امتحانات لینے کے فیصلے پر کسی قسم کی نظر ثانی نہیں ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ بچے تیاری کریں کیونکہ جائز مطالبات پر ہم نے کافی نرمی کی ہے اور یہ بچوں کے مستقبل اور تعلیم کا فیصلہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات ہونگے یا نہیں ؟ شفقت محمود نے اہم اعلان کردیا