حکومت نے ملک کو 13ہزار ارب روپے کا مقروض کردیا، مفتاح اسماعیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ حکومت نے پاکستانیوں کو13ہزارارب روپے کامقروض کردیا۔
لیگی رہنما نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ اپریل سے اس اپریل تک مہنگائی میں 21فیصد اضافہ ہواجبکہ مئی میں مہنگائی 17فیصد بڑھی، ان کاکہناتھاکہ 2 سال سے افراط زر 10فیصد سے نیچے نہیں گیا،عمران خان اور کابینہ کے ارکان کی آمدن میں اضافہ ہوا، عمران خان کے وزرا کی پالیسی کی وجہ سے معیشت کا بیڑا غرق ہوا، 3سال سے نجی شعبوں میں کام کرنے والوں کی تنخواہ میں اضافہ نہیں ہوا۔
مفتاح اسماعیل نے کہاکہ رواں سال اوسطاً21فیصد بجلی مہنگی ہوئی،عام آدمی کی آمدن میں کمی اور اخراجات میں اضافہ ہوا،انہوں نے کہا کہ ماہانہ 17فیصد مہنگائی ہوگی تو غریب آدمی کا کیا ہوگا۔
لیگی رہنما نے کہاکہ عمران خان نے ا حتساب کے عمل کو نقصان پہنچایا ہے،عمران خان نے احتساب نہیں صرف ظلم کیا، کسی عام آدمی کی آمدن نہیں بڑھی،3سال کے دوران کتنے ہسپتال بنائے گئے،بجلی 40فیصدمہنگی ہوئی جس کاکوئی جوازنہیں،آج ملک میں 85لاکھ لوگ بےر وزگار ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امتحانات کے اعلان کے بعد شفقت محمود کی بچوں کو وارننگ