(24 نیوز)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے امتحانات کے انعقاد کا اعلان کرنے کے بعد یونیورسٹیوں کو کھولنے سے متعلق بڑا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر انہوں نے اعلان کیا کہ ملک بھر میں تمام یونیورسٹیوں کو پیر سے کھولنے کی اجازت ہے۔اس سے قبل بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے شفقت محمود نے کہا تھاکہ اجلاس میں تمام فیصلے متفقہ طور پر کیے گئے ہیں۔ فیصلہ ہوا ہے کہ امتحانات 24 جون کی بجائے 10 جولائی کے بعد لیے جائیں گے۔ پہلے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ہوں گے اور اس کے بعد میٹرک کے پیپر لیے جائیں گے۔
شفقت محمود کے مطابق تعلیمی بورڈز کو ہدایت کی گئی ہے کہ پرچوں کے درمیان وقفہ زیادہ رکھا جائے تاکہ بچوں کو تیاری کا موقع مل سکے۔
یہ بھی پڑھیں:کا نٹے کی ٹکر۔۔زلفی بخاری نے شعیب اختر کی 6 با لز کھیلنے کا چیلنج قبو ل کر لیا