(24 نیوز)پنجاب حکومت نے جوڈیشل الاونس کو پنشن کا حصہ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ججوں کے جوڈیشل الاونس کو پنشن کا حصہ بنانے کا فیصلہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا، اجلاس میں چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک، سیکرٹری قانون بہادر علی خان، سیکرٹری ریگولیشن احمد علی کمبوہ سمیت عدلیہ کے افسران نے شرکت کی۔پنجاب حکومت نے ججوں کے جوڈیشل الاونس کو پنشن کا حصہ بنانے کیلئے رولز میں ترمیم کا بھی اصولی فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق جوڈیشل الاونس کو پنشن کا حصہ بننے سے ججوں کی تنخواہوں اور پنشن میں کئی گنا اضافہ ہو جائے گا، ججز کو جوڈیشل الاونس تنخواہ کا ڈیڑھ گنا ملتا ہے۔
علاوہ ازیں پنجاب حکومت نے آئندہ بجٹ میں وکلاکے چیمبرز کی تعمیر کا منصوبہ شامل کرلیا، چیمبرز کی تعمیر کیلئے 50 کروڑ روپے دیئے جائیں گے جبکہ عدلیہ کے 90منصوبوں کیلئے 4 ارب 23 کروڑ 63
لاکھ مختص کرنے کی تجویز ہے۔
لاہور ہائیکورٹ میں مختلف تعمیراتی کاموں کیلئے 50 کروڑکاتخمینہ لگایا گیا ہے،نئے ایڈمن بلاک کیلئےپلاننگ بورڈسے17کروڑروپے کامطالبہ کیا گیا، لاہور ہائیکورٹ اورجی اوآر میں ججز کیلئے کمروں کی تعمیر کیلئے 5 کروڑ مختص کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فردو س عاشق اور اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کا معاملہ ، خاتون افسر کا تبادلہ کہاں کر دیا گیا ؟
ججوں کیلئے بڑی خوشخبری
Jun 02, 2021 | 20:14:PM