(24نیوز ) چیئر مین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں مختلف کیسز کا جائزہ لیا گیا ہے۔
ایگزیکٹو بورڈکے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب نے2020میں 323 جبکہ اپنے قیام سے اب تک 814ارب روپے بدعنوان عناصر سے برآمد کئے ہیں۔1273ریفرنسز احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں جن کی مالیت1305ارب روپے ہے۔ احتساب عدالتوں میں ریفرنسز کی جلد سماعت کے لئے پٹیشنز دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ قومی احتساب بیورو کی اولین ترجیح ہے اوربدعنوانی کا خاتمہ اورلوٹی ہوئی رقوم کی واپسی کیلئے نیب پرعزم ہے ۔نیب بزنس کمیونٹی کی ملکی ترقی کے لئے خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
چیئرمین نیب نے کہا کہ پلی بارگین کی حتمی منظوری احتساب عدالت دیتی ہے، پلی بارگین میں ملزم جرم کا اعتراف کرنے کےساتھ لوٹی رقوم بھی واپس کرتا ہے۔چیئرمین نیب کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ کااجلاس 4 جون کودوبارہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:وفاقی وزیر تعلیم کا یونیورسٹیوں سے متعلق اہم اعلان