(24 نیوز) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جائیداد کی ضبطگی اور نیلامی کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ9 جون کو سنایا جائے گا۔
نجی ٹی وی کی ایک رپو رٹ کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نواز شریف کی جائیداد کی ضبطگی اور نیلامی کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جو9 جون کو سنایا جائے گا۔
احتساب عدالت کی جانب سے درخواست گزار اسلم عزیز، اشرف ملک اور اقبال برکت کے تین اعتراضات پر فیصلہ محفوظ کیا گیا ہے۔
درخواست گزاروں نے موقف اپنایا تھا کہ نواز شریف کی شیخوپوہ اور لاہور میں جائیداد پر ان کی ملکیت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وفاقی وزیر تعلیم کا یونیورسٹیوں سے متعلق اہم اعلان