موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنو بی اضلاع میں شدید گرم اور خشک رہے گا۔ دوپہر کے بعد بالائی خیبر پختونخوا، جنوبی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ شدید گرمی کے باعث ملک کے میدانی علاقوں میں بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں اور آندھی چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل پنجاب بھر میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم دوپہر کے بعد خطہ پوٹھوہار، فیصل آباد، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ، گجرات ،لاہور، ملتان، بہاولپور،بہاولنگر اورڈی جی خان کے اضلاع میں آندھی، گرد آلود ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ دوپہر کے بعد آندھی، گرد آلود ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزادکشمیر کی سیاست میں بڑی ہلچل ۔۔۔سابق وزیراعظم انتخابی سیاست سے دستبردارہو گئے
سندھ کے اضلاع دادو، جیکب آباد، پڈعیدن ، موہنجو داڑو،روہڑی، سکھر، لاڑکانہ، میر پور خاص اورشہید بینظیر آباد میں کل موسم شدید گرم رہے گا۔خیبر پختونخوا کے اضلاع سوات ،مالاکنڈ، کوہستان، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں چند مقامات پرتیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ دوسری جانب بلوچستان کے اضلاع تربت، چاغی، سبی اور کوہلو میں موسم شدید گرم رہے گا تاہم موسیٰ خیل، ڑوب ،بارکھان اور اس سے ملحقہ علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میاں بیوی لڑائی کے دوران بالکونی سے نیچے آ گرے