کسی کو کوئی پسند ہے تو پھر شا دی کی کیا ضرورت ۔۔ملا لہ کی عجیب وغریب منطق

Jun 02, 2021 | 22:38:PM

 (24 نیوز) ملالہ یوسفزئی کا ووگ میگزین کو ایک انٹرویو میں کہنا ہے کہ وہ یقین کے ساتھ نہیں کہہ سکتیں کہ وہ زندگی میں کبھی شادی بھی کریں گی۔
تفصیلات کے مطابق ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ ان کے والدین نے پسند کی ارینج میرج کی۔ وہ دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے، باقی کام دونوں کے والدین نے کردیا۔مجھے اب بھی سمجھ نہیں آتی کہ لوگوں کو شادی کیوں کرنا پڑتی ہے، اگر آپ اپنی زندگی میں ایک شخص کو چاہتے ہیں تو آپ کو شادی کے کاغذات پر دستخط کرنے کی کیا ضرورت ہے، آخر کیوں یہ صرف ایک پارٹنر شپ نہیں ہوسکتی؟

یہ بھی پڑھیں:صا رفین کی علیزے شاہ کے مغربی لباس پر تنقید۔۔ گلوکارہ مومنہ مستحسن بھی میدان میں آگئیں
ملالہ نے بتا یا کہ ان کی والدہ ان کی اس سوچ سے متفق نہیں ہیں۔ "وہ کہتی ہیں ملالہ ایسی بات کرنے کی ہمت بھی نہ کرنا ، تمہیں شادی کرنی ہی ہوگی، شادی خوبصورت چیز ہے۔
ملا لہ نے ایک سوال کے جوا ب میں بتا یا کہ میرے والد کو رشتے کے حوالے سے ای میلز ملتی رہتی ہیں۔ " وہ لڑکا کہتا ہے کہ اس کے پاس بہت سی زمین اور کافی گھر ہیں ، وہ مجھ سے شادی کرنا چاہتا ہے۔
 ملا لہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب میرا یونیورسٹٰی میں دوسرا سال ہے لیکن میں سوچتی ہوں کہ میں کبھی شادی نہیں کروں گی، میرے کبھی بچے نہیں ہوں گے، میں بس اپنا کام کرتی رہوں گی، میں اپنی فیملی کے ساتھ ہنسی خوشی رہوں گی۔ میں نہیں سمجھتی کہ آپ ہمیشہ ہی ایک جیسے رہتے ہیں، جب آپ کی عمر بڑھتی ہے تو آپ میں تبدیلی آتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ارطغرل کی معرو ف ادا کا رہ کی ویڈیو وا ئرل ۔۔انٹر نیٹ صارفین نے پسندیدگی کا ریکا رڈ بنا دیا

مزیدخبریں