(24 نیوز)بھارتی سٹارز ٹائیگر شروف اور دیشا پاٹنی کی کار کو دورانِ سفر پولیس نے روک لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں سٹارز کو پولیس نے اس وقت روکا جب وہ جم سے ورک آؤٹ کے بعد واپس گھر جارہے تھے۔
اس حوالے سے پولیس نے دعویٰ کیا کہ سٹارز نے دوران سفر اس سڑک پر جانے کی کوشش کی جو تعمیراتی کام کی وجہ سے پہلے سے ہی بند تھی۔ بعد ازاں پولیس نے گاڑی کے کاغذات دیکھنے کے بعد انھیں جانے کی اجازت دی جبکہ انھیں دوسرا روٹ اختیار کرنے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: 500 کا ناڑا۔۔۔سوشل میڈیا پر تنقیدکے بعد مولانا طارق جمیل نے بھی چپ توڑ دی