درست فیصلے نہ کئے گئے تو پاکستان کے تین ٹکڑے ہو جائیں گے، عمران خان کا متنازع بیان 

Jun 02, 2022 | 00:31:AM
تحریک انصاف، چیئرمین عمران خان، ملک ٹوٹنے کی باتیں
کیپشن: عمران خان (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اقتدار سے باہر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ملک ٹوٹنے کی باتیں کرنے لگے، کہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ نے درست فیصلے نہ کئے تو تباہ ہو جائے گی،اسٹیبلشمنٹ نے درست فیصلے نہ کئے تو فوج تباہ ہو جائے گی۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو میں عمران خان کاکہناتھا کہ درست فیصلے نہ کئے گئے تو پاکستان کے تین ٹکڑے ہوں گے،فوج مضبوط نہیں ہو گی تو دیکھ لیں، مسلم ممالک کے ساتھ کیا ہوا،چیئرمین پی ٹی آئی کاکہناتھا کہ انہیں اقتدار سے نہیں نکالا گیا تو ایٹمی اثاثے چھن جائیں گے،قوم سے کہتا ہوں فیصلہ نہ کیا تو ہم تباہ ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں مشروط واپسی کا عندیہ دیدیا