آج حکیم سعیداورڈاکٹر اسرار کی باتیں سچ ثابت ہو گئیں،خورشیدشاہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلزپارٹی کے سینئر رہنمااوروفاقی وزیر خورشید شاہ نے عمران خان کے انٹرویو پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ آج حکیم سعید، ڈاکٹر اسرار کی برسوں پرانی باتیں سچ ثابت ہو گئیں، انشااللہ عمران اور اس کے پیچھے چھپا ایجنڈا دونوں ناکام ہوں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خورشیدشاہ کا کہناتھا کہ تین ٹکڑے پاکستان کے نہیں، عمران کی سیاست کے ہوں گے،آج سازشی عمران کھل کر سامنے آگیا ہے،ہمیشہ کہتا آیا عمران کو پاکستان کے خلاف خوفناک ایجنڈے کے تحت باقاعدہ تیار کیا گیا۔
پی پی رہنما نے کہاکہ آج حکیم سعید، ڈاکٹر اسرار کی برسوں پرانی باتیں سچ ثابت ہو گئیں، انشااللہ عمران اور اس کے پیچھے چھپا ایجنڈا دونوں ناکام ہوں گے،انہوں نے کہاکہ میری بات لکھ لیں عوام تو اس جھوٹے جعلساز کو مسترد کر ہی چکے،اب عمران کے قریبی ساتھی بھی اسے چھوڑنا شروع کر دیں گے،خورشیدشاہ نے کہاکہ عمران سے اب بھی کہتا ہوں ہوش کے ناخن لو، باز آجاﺅ،محض اپنے اقتدار کی خاطر ملک دشمنی پر نہ اترو۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے تین ٹکڑے کرنے کی خواہش ہمارے جیتے جی پوری نہیں ہو سکتی،آصف زرداری