(24 نیوز)وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ عمران نیازی ذہنی طور پر پاگل پن کا شکار ہوچکا ہے۔عمران خان کے خلاف اس ملک کے قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے۔
وزیر محنت و افرادی قوت سعید غنی کا کہنا ہے کہ اس وقت اسٹیبلشمنٹ، عدلیہ اور میڈیا ملک میں جمہوریت کے استحکام کیلئے درست سمت پر کام کررہے ہیں، ماضی میں اسٹیبلشمنٹ، عدلیہ اور کچھ میڈیا کا کردار کیا رہا وہ سب کے سامنے ہے،آج اسٹیبلشمنٹ، کسی حد تک عدلیہ اور کچھ میڈیا کو چھوڑ کر تمام میڈیا درست سمت پر ملک کو گامزن کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان اپنی ذات سے آگے کسی چیز کو دیکھنا نہیں چاہتا۔افسوس کا مقام ہے کہ ایک ایسا شخص اس ملک کا وزیر اعظم رہا ہے، جو انا پرست اور ہٹ درہم ہے۔ کچھ لوگ جو اہم عہدوں پر بیٹھیں ہیں وہ غیر ضروری طور پر عمران خان کی باتوں کو سنجیدہ لے رہے ہیں۔
سعید غنی نے کہاکہ عمران خان مجھے پاکستان کی سیاست میں ماضی کا حصہ لگتا ہے۔ ہمیں اس ملک اور اس ملک کے عوام کے مفاد میں آئین کے مطابق تمام فیصلے کرنے چاہیے۔ عمران خان کے خلاف اس ملک کے قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے۔آئین کی خلاف ورزی پر عمران نیازی کو اسی طرح ٹریٹ کیا جانا چاہیے، جس طرح ماضی میں دیگر کو کیا جاتا رہا ہے۔
وزیر محنت و افرادی قوت سندھ نے کہاکہ عمران خان کے ساتھ اگر لاڈلے پن کا رویہ رکھا جاتا رہا تو وہ اسی طرح ملک کے ٹوٹنے، فوج اور عدلیہ کے خلاف باتیں کرتا رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے تین ٹکڑے کرنے کی خواہش ہمارے جیتے جی پوری نہیں ہو سکتی،آصف زرداری