حنیف عباسی وزیراعظم کے معاون خصوصی کے عہدے سے مستعفی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) حنیف عباسی نے وزیراعظم کے معاون خصوصی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ استعفے کی کاپی وزیراعظم آفس کو موصول ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں:صارفین کیلئے خوشخبری: ٹوئٹر نے نیا فیچر متعارف کرا دیا
مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے وزیراعظم کے معاون خصوصی کے عہدے سے مستعفی ہونے کی تصدیق کر دی اور اعتماد کیے جانے پر وزیراعظم کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنا استعفی وزیراعظم کو بھجوا دیا ہے، کسی عہدے کے بغیر بھی عوام کی خدمت کرسکتا ہوں۔
واضح رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے حنیف عباسی کی بطور معاون خصوصی تقرری کو چیلنج کیا تھا جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے کابینہ ڈویژن کو تقرری پر نظرثانی کی ہدایت کی تھی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ امید ہے آئندہ سماعت تک حنیف عباسی عوامی عہدہ استعمال نہیں کریں گے۔