(24 نیوز) لاہور میں چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پرگداگری کے خاتمے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری کر دیا گیا ۔ چئیر پرسن سراہ احمد کا کہنا تھا کہ’’ انسداد گداگری مہم کے تحت ریسکیو ٹیم کی جانب سے روزانہ کی بنیاد لاہور بھر میں ریسکیو آپریشن کئے جارہے ہیں۔مئی کے مہینے کے دوران لاہور میں 199 بھکاری بچوں کو ریسکیو کیا گیا۔تحویل میں لئے گئے بچوں میں 140 لڑکے اور 59 لڑکیاں شامل ہیں‘‘۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں مئی کے مہینے کے دوران چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے ضلعی دفاتر میں ریسکیو ٹیم نے 531 بھکاری بچوں کو تحویل میں لیا اوروزانہ کی بنیاد پر صبح 10 بجے سے رات 10 بجے تک ریسکیو ٹیم کی جانب سے ریسکیو آپریشن کئے جارہے ہیں۔چئیر پرسن کا کہنا تھا کہ بھکاری بچوں کے بارے میں شکایات پر ہفتہ اور اتوار کو بھی ریسکیو آپریشن کئے جا رہے ہیں۔
جن علاقوں میں یہ آ پریشن شروع کیا گیا ہے ان میں کیمپس پل، گلبرگ مین مارکیٹ، جوہر ٹاؤن، اکبر چوک، بھٹہ چوک، ڈیفنس، برکت مارکیٹ، کریم بلاک مارکیٹ، مون مارکیٹ، ایم ایم عالم روڈ اور دیگر علاقیں شامل ہیں۔ انسداد گداگری مہم کے تحت چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ریسکیو ٹیم کی جانب سےریسکیو آپریشن لاہور سمیت چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے تمام ضلعی دفاتر میں کئے جا رہے ہیں۔بھکاری بچوں اور بھکاری مافیا کے خلاف چائلڈ ہیلپ لائن 1121پر اطلاع دیں۔