گرمی کی شدت میں کمی آئے گی یا نہیں ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

Jun 02, 2022 | 11:04:AM
محکمہ موسمیات،گرم،پیشگوئی
کیپشن: بلوچستان میں تربت،نوکنڈی میں موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق آج جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں موسم شدید گرم رہے گا، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حنیف عباسی وزیراعظم کے معاون خصوصی کے عہدے سے مستعفی

 موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں درجہ حرارت تینتالیس، لاہور میں چوالیس اور بہاولپور میں پینتالیس تک جانے کا امکان ہے۔ سندھ میں دادو اور نوابشاہ میں پارہ سینتالیس کو چھونے کی توقع ہے، بلوچستان میں تربت،نوکنڈی میں موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی ہے۔

 کوئٹہ سمیت صوبے کے بیشترعلاقوں میں گرمی کی لہر برقرار، گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کےمطابق کوئٹہ میں زیادہ سےزیارہ درجہ حرارت 31 سے 33، قلات میں 26 سے 28، گوادر میں 34 سے 36، جیونی میں 32 سے 34، نوکنڈی میں 37 سے 39، تربت میں 42 سے 45، سبی میں 44 سے 46 سینٹی گریڈ ریکارڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ صوبہ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ بعداز دوپہر گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔