چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کے بیان پر وزیر اعظم شہباز شریف کا جوابی ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)چیئرمین پی ٹی آ ئی عمران خان کے ملک کے تقسیم کے بارے میں ٹویٹ پر وزیر اعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ’’ جس وقت میں ترکی میں معاہدوں پر دستخط کر رہا ہوں، عمران نیازی ملک کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔ عمران نیازی عوامی عہدے کے لیے نااہل ہیں ،ان کا حالیہ انٹرویو ہی بڑاثبوت ہے‘‘۔
وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ’’ عمران نیازی اپنی سیاست کریں لیکن حد سے تجاوز نہ کریں۔ عمران نیازی پاکستان کی تقسیم کی بات کرنے کی ہمت نہ کریں‘‘۔
While I am in Turkey inking agreements, Imran Niazi is making naked threats against the country. If at all any proof was needed that Niazi is unfit for public office, his latest interview suffices. Do your politics but don't dare to cross limits & talk about division of Pakistan.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 2, 2022
واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے انٹرویو میں کہا تھا کہ ’’اگر اسٹیبلشمنٹ نے صحیح فیصلے نہ کئے تو فوج تباہ ہو جائے گی اور ملک کے تین ٹکڑے ہوں گے۔انہوں نے کہا تھا کہ جب سے یہ حکومت آئی ہے ملک دیوالیہ کی طرف جا رہا ہے۔ ملک دیوالیہ ہو گیا تو سب سے پہلے پاکستانی فوج پر اثر پڑے گا۔ ملک دیوالیہ ہوا توپاکستان سے ایٹمی اثاثے لے لئے جائیں گے۔ ہماری ایٹمی صلاحیت چلی گئی تو پاکستان کے تین حصے ہو جائیں گے‘‘۔