چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کے بیان پر وزیر اعظم شہباز شریف کا جوابی ردعمل

Jun 02, 2022 | 11:18:AM

(ویب ڈیسک)چیئرمین پی ٹی آ ئی عمران خان کے ملک کے تقسیم کے بارے میں ٹویٹ پر  وزیر اعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ’’  جس وقت میں ترکی میں معاہدوں پر دستخط کر رہا ہوں، عمران نیازی ملک کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔ عمران نیازی عوامی عہدے کے لیے نااہل ہیں ،ان کا حالیہ انٹرویو ہی بڑاثبوت ہے‘‘۔

وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ’’ عمران نیازی اپنی سیاست کریں لیکن حد سے تجاوز نہ کریں۔ عمران نیازی پاکستان کی تقسیم کی بات کرنے کی ہمت نہ کریں‘‘۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے انٹرویو میں کہا تھا کہ ’’اگر اسٹیبلشمنٹ نے صحیح فیصلے نہ کئے تو فوج تباہ ہو جائے گی اور ملک کے تین ٹکڑے ہوں گے۔انہوں نے کہا تھا کہ جب سے یہ حکومت آئی ہے ملک دیوالیہ کی طرف جا رہا ہے۔ ملک دیوالیہ ہو گیا تو سب سے پہلے پاکستانی فوج پر اثر پڑے گا۔ ملک دیوالیہ ہوا توپاکستان سے ایٹمی اثاثے لے لئے جائیں گے۔ ہماری ایٹمی صلاحیت چلی گئی تو پاکستان کے تین حصے ہو جائیں گے‘‘۔

مزیدخبریں