(24نیوز) ملک بھر میں کورونا کے وار جاری، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 67 افراد وائرس کا شکار ہو گئے۔
قومی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹے کےدوران 15 ہزار 442 کورونا ٹیسٹ کیےگئے جس میں مزید 67 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.43 فیصد تک پہنچ گئی ہے،قومی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی جبکہ کورونا سے متاثر 72 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
بلوچستان میں کورنا وائرس کا 24 گھنٹوں میں کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا، بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح صفر ہو گئی، کورنا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 35 ہزار497 ہے۔
محکمہ صحت کوئٹہ کے مطابق اب تک 15 لاکھ 6 ہزار 343 افراد کی سکریننگ میں سے 5 لاکھ 9 ہزار 440 رپورٹس منفی آئیں، 35 ہزار 120 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، بلوچستان میں کورنا کے فعال کیسز کی تعداد 03 ہے، وائرس سے 378 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔