پیغامات میں ترمیم ۔واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

Jun 02, 2022 | 11:23:AM

(ویب ڈیسک) واٹس ایپ صارفین کےلئے ایک اور خوشخبری،دُنیا کی مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ جلد ہی نیا فیچر متعارف کروائے گی جس کے ذریعے صارفین کے پاس پیغامات بھیجنے کے بعد بھی ان میں ترمیم کرنے کا اختیار حاصل ہوگا،اس نئے فیچر میں پیغامات کو کاپی اور فارورڈ کرنے کے آپشنز کے ساتھ ساتھ صارفین کو ایڈٹ کا آپشن بھی ملے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق  واٹس ایپ پر بھیجے گئے میسجز کو صرف حذف کیا جاسکتا ہے، اس میں ترمیم نہیں کی جاسکتی لیکن نئے فیچر کے متعارف ہونے کے بعد صارفین میسجز بھیجنے کے بعد ان میں ترمیم بھی کرسکیں گے،

بیٹاکے مطابق ’واٹس ایپ نے پیغام بھیجنے کے طریقے میں کچھ بڑی تبدیلیاں کیں، پیغامات پر ردّعمل کا فیچر جاری کرنے کے بعد، واٹس ایپ اب صارفین کو پیغامات بھیجنے کے بعد ان میں ترمیم کرنے کا اختیار دے گا۔‘ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو نے ’میسجز ایڈٹ فیچر‘ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے جو فی الحال تیار کیا جا رہا ہے۔ 

واٹس ایپ نے مبینہ طور پر پانچ سال قبل اس فیچر پر کام کرنا شروع کیا تھا لیکن ٹوئٹر پر اس کی اطلاع کے فوراً بعد اسے مسترد کر دیا گیا۔ تاہم، بالآخر، پانچ سال کے وقفے کے بعد واٹس ایپ نے ایک بار پھر ترمیم کے فیچر پر کام کرنے پر غور کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیںواٹس ایپ اسٹیٹس فیچر میں دلچسپ تبدیلی ۔صارفین کیلئے مزید آسانیاں

مزیدخبریں