نمرہ کیس میں نیا موڑ۔عدالت نے بڑا حکم دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) نمرہ کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی، ٹیسٹ میں نمرہ کی عمر 17 سے 18 سال کےدرمیان بتائی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نمرہ کاظمی کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت آج سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی، پولیس نے شیلٹر ہوم سے نمرہ کو عدالت پہنچایا۔عدالت نے کیس کی سماعت 11 بجے مقرر کر رکھی تھی، گزشتہ سماعت پر عمر کے تعین کے لیے نمرہ کاظمی کا میڈیکل کرانے کا حکم بھی دیا گیا تھا۔
وکیل ملزم نجیب شاہ رخ کا کہنا ہے کہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹ آچکی ہے مقدمہ ختم کیا جائے۔
نمرہ کاظمی کے والد کا کہنا ہے کہ میری بیٹی پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اساتذہ کیلئے خوشخبری۔ بڑا ریلیف مل گیا
یاد رہے کہ نمرہ کاظمی کا شوہر نجیب شاہ رخ 3 جون تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کرونا کے بعد نئی خطرناک وبا نے سر اٹھا لیا