شہباز شریف نےعمران خان کو وارننگ دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنی سیاست کریں لیکن حد سے تجاوز اور پاکستان کو تقسیم کرنے کی بات کی ہمت نہ کریں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ٹویٹر پیغام میں عمران خان کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میں اس وقت ترکی میں معاہدے کر رہا ہوں اور عمران نیازی ملک کے خلاف کھلی دھمکیاں دے رہا ہے۔وہ اپنی سیاست کریں ، تقسیم کی باتیں کریں نہ حد سے تجاوز کریں ،عمران نیازی کا اگر عمران خان کو عوامی عہدے سے نااہل قرار دینے کے لئے کسی ثبوت کی ضرورت ہے تو ان کا تازہ انٹرویو کافی ہے۔
While I am in Turkey inking agreements, Imran Niazi is making naked threats against the country. If at all any proof was needed that Niazi is unfit for public office, his latest interview suffices. Do your politics but don't dare to cross limits & talk about division of Pakistan.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 2, 2022
خیال رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ نے درست فیصلے نہ کئے تو فوج تباہ ہو جائے گی اور ملک تین ٹکرے ہو جائے گا،عمران خان کے انٹرویو پر سابق صدر آصف علی زرداری نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کوئی بھی پاکستانی اس ملک کے ٹکڑے کرنے کی بات نہیں کر سکتا۔
سابق صدر آصف علی زرداری اور ترجمان پی ڈی ایم کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عمران خان کے بیان کو ملک دشمنی کے مترادف قرار دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ایک اور اہم شخصیت کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان