پیپلز پارٹی نے بھی سڑکوں پر آنے کا اعلان کردیا

Jun 02, 2022 | 12:42:PM
پیپلز پارٹی نے بھی سڑکوں پر آنے کا اعلان کردیا
کیپشن: پیپلزپارٹی کا احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی کا پاکستان کے تین ٹکڑوں سے متعلق بیان، پیپلز پارٹی نے بھی سڑکوں پر آنے کا اعلان کردیا۔

 پیپلزپارٹی کے  رہنما  سلیم  مانڈوی والاکے مطابق آصف زرداری نے پاکستان مخالف بیان پرملک بھر میں احتجاج کی ہدایت کی ہے جس کے بعد ملک بھرمیں احتجاج کی حکمت عملی کوجلد حتمی شکل دے دی جائےگی۔

یہ بھی پڑھیں:نمرہ کیس میں نیا موڑ۔عدالت نے بڑا حکم دیدیا

پیپلزپارٹی رہنما سلیم مانڈوی والاکا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا ملک کے خلاف بیان کا معاملہ پارلیمان کے اندربھی اٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ لینے والی تحریک انصاف پاکستان مخالف بیان پرمعافی مانگے۔

یہ بھی پڑھیں:ایک اور اہم شخصیت کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان