آئمہ بیگ کا آ نجہانی گلوکار ’کے کے‘ کو خراج تحسین

Jun 02, 2022 | 12:56:PM

(ویب ڈیسک)پاکستانی مشہور گلوکارہ آئمہ بیگ نے بھارتی آ نجہانی گلوکار ’کے کے‘ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کا گایا ہوا گانا گا یا اور اس کی مختصر ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی۔

تفصیلات کے مطابق گلوکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی جس میں وہ ’کے کے ‘ کا مشہور گانا  چل گا رہی ہے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔گلوکارہ کا خراج تحسین پیش کرنے کا یہ انداز سوشل میڈیا صارفین اور ان کے مداحوں کے درمیان مقبول ہو رہا ہے۔

یاد رہے کہ آ ئمہ بیگ پاکستان کی مشہور گلوکارہ ہے انہوں نے پاکستان میں میوزک انڈسٹری میں بہترین گانے دیے ہے۔

مزیدخبریں