تحریک انصاف نے بڑا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) تحریک انصاف نے مہنگائی اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کیخلاف کل ملک بھر میں احتجاج کی کال دیدی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے اعلان کیا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہدایات پر ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف کل بروز جمعہ ملک گیر احتجاج کیا جائے گا، موجودہ امپورٹڈ حکومت کی نااہلی اورغلط پالیسیوں کے باعث لوڈشیڈنگ اور مہنگائی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ سے عوام کو مشکلات کاسامنا ہے،عوام کو مسائل سے نکالنے کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں :ایک اور اہم شخصیت کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان