اسامہ بن لادن کی تصاویربھارتی دفاتر میں آویزاں۔ کچھ دیر بعد ہٹا دی گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں سرکار کی زیر سرپرستی چلنے والی کمپنی کے دفتر میں ایک افسر نے کالعدم تنظیم القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کی تصویر لگا کر انہیں دنیا کا بہترین انجینئر قرار دے دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسامہ بن لادن کی تصویر پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی ڈی وی وی این ایل کے سب ڈویژنل آفیسر (ایس ڈی او) رویندرا پراکاش گوتم کی جانب سے اپنے دفتر میں آویزاں کی گئی۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اسامہ بن لادن کی تصویر اور ایس ڈی او کا بیان وائرل ہونے کے بعد متعلقہ افسر کو عہدے سے برطرف کر کے القاعدہ کے سابق سربراہ کی تصویر کو ہٹا دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:پیپلز پارٹی نے بھی سڑکوں پر آنے کا اعلان کردیا
دوسری جانب ایس ڈی او رویندرا پراکاش گوتم نے اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں کوئی بھی شخص پسندیدہ ہو سکتا ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ اسامہ بن لادن دنیا کے بہترین جونیئر انجینئر ہیں، ان کی تصویر ہٹا دی گئی ہے لیکن میرے پاس اس کی بہت سی کاپیاں موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:نمرہ کیس میں نیا موڑ۔عدالت نے بڑا حکم دیدیا