عمران خان کا فوج سے متعلق غیر سنجیدہ بیان۔ اسمبلی سے بڑی خبر آ گئی

Jun 02, 2022 | 13:49:PM

(24 نیوز)پنجاب اسمبلی میں عمران خان کے غیر سنجیدہ بیان پر مذمتی قرارداد جمع کروا دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قرار داد ن لیگ کی سعدیہ تیمور اور سمیرا کومل نے جمع کروائی ہے۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان عمران خان کے افواج سے متعلق غیر سنجیدہ بیان کی شدید مذمت کرتا ہے۔عمران خان سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک میں انارکی پھیلا رہے ہیں۔پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیپلز پارٹی نے بھی سڑکوں پر آنے کا اعلان کردیا

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ افواج پاکستان کی قیام امن کیلئے قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دینگے۔

مزیدخبریں