(24نیوز)نئے مالی سال کے بجٹ میں پنجاب میں بیشتر سروسز پر دی گئی سیلز ٹیکس چھوٹ واپس لینے کی تیاریاں ۔ٹیلی کمیونیکیشن سروسز پر 16 فیصد پی ایس ٹی ایس بحال کرنے کی سفارشات۔سینماز،تھیٹر، سرکس، سپورٹس تقریبات، فیشن شو اور کنسڑٹ پر دی گئی 5فیصد ٹیکس چھوٹ بھی واپس لینے کی سفارشات حکومت کو پیش کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں بیشتر سروس پر دی گئی ٹیکس چھوٹ واپس لینے پر تیاریاں جاری ہیں اور محکمہ خزانہ پنجاب کو باقاعدہ تجاویز ارسال کردیں گئیں ہیں۔ جس میں آئندہ مالی سال میں پنجاب سیلز سروسز ٹیکس پر دی گئی چھوٹ واپس لینے کی تجاویز ہیں۔محکمہ خزانہ پنجاب سے زرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب رینویو اتھارٹی نے تجاویز دیں ہیں کہ ٹیلی کمیونیکیشن سروسز کو دی گئی چھوٹ واپس لیں جائیں اور ٹیلی کمیونیکیشن پر نئے سال میں عائد 16 فیصد ٹیکس سے ایک اعشاریہ 5 ارب روپے کی سالانہ آمدن ہوگی ۔زرائع محکمہ خزانہ کے مطابق آٹو ورکشاپ پر 5 فیصد سیلزسروس ٹیکس عائد کرنے کی سفارشات ہیں جبکہ پنجاب میں انٹرٹینمنٹ پر دی ٹیکس چھوٹ بھی ختم کرنے کی سفارشات ہیں۔ جس میں سینماز ،تھیٹر ،کسنرذٹ ،سرکس ،اسپورٹس کی تقریبات پر ٹیکس وصولی ہوگی ۔۔اور اسی طرح ریس،فلم ،فیشن شو اور موبائل اسٹیج شو پر بھی 5 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ہے ۔
۔زرائع محکمہ خزانہ کے مطابق انٹرٹینمنٹ کی سروسز پر عائد 5 فیصد ٹیکس سے سالانہ 250 ملین صوبائی خزانے میں آئیں گے ۔دوسری جانب منی ایکسچینجرز پر ویلیو کے مطابق 16 فیصد ٹیکس عائد بحال کرنے کی سفارشات بھی شامل ہیں۔منی ایکسچینجرز پر 16 فیصد عائد ٹیکس کرنے کی بعد سالانہ دس کروڑ کے زرائع آمدن حاصل کیے جائیں گے۔
نئے مالی سال کے بجٹ میں پنجاب میں بیشتر سروسز پر سیلز ٹیکس چھوٹ واپس لینے کی تیاریاں
Jun 02, 2022 | 14:21:PM