عوام کیلئے خوشخبری: بیرون ملک ہزاروں ملازمتوں کے مواقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) عرب دنیا کی قدیم اور خودمختار ریاست عمان میں متعدد شعبوں میں پیشہ ور غیرملکی کارکنوں کی ضرورت وقتاً فوقتاً پڑتی رہتی ہے۔
اگرآپ عمان میں کام کرنا چاہتے ہیں تو وہاں جانے سے پہلے آپ کے پاس ملازمت کی پیشکش ہونی چاہئے کیونکہ اگر آپ کے پاس کام نہیں ہے تو کام تلاش کرنا زیادہ مشکل ہوگا۔
اس حوالے سے مسقط میں جدید ترین انٹیگریٹڈ ٹوور ازم کمپلیکس کی تعمیر کا کام جلد مکمل ہوجائے گا جس کے نتیجے میں روز گار کے ساڑھے پانچ ہزار سے زائد مواقع پیدا ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی راہداری ضمانت منظور
انٹیگریٹڈ ٹوور ازم کمپلیکس کی تعمیر کای ذمہ داری الموج مسقط نامی تعمیراتی کمپنی کو دی گئےی ہے جو سال2006 میں قائم کی گئی تھی۔
اس حوالے سے الموج مسقط کے عہدیداران نے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں اس منصوبے سے متعلق تفصیلات سے میڈیا نمائندوں کو آگاہ کیا گیا۔
انٹیگریٹڈ ٹورازم کمپلیکس (آئی ٹی سی) قائم کرنے کا مقصد ریاست میں سیاحت، روزگار، ترقی، انٹرپرائز کے مواقع اور معاشی تنوع میں اضافہ کرنا تھا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق منصوبے کا 75 فیصد مکمل ہوچکا ہے اور الموج مسقط نے منصوبے کی تکمیل کیلیئے توقعات سے بڑھ کر کام کیا۔
پریس کانفرنس میں تفصیل سے بتایا گیا کہ الموج مسقط نے اب تک کس طرح ترقی کے منازل طے کرتے ہوئے ملکی معاشی ترقی کا بہترین ذریعہ بن گیا ہے۔
عہدیداران کے مطابق الموج مسقط نے ایک معیاری پراپرٹی پورٹ فولیو، لگژری ہوٹل، بزنس پارکس اور تعمیرات کرکے عالمی معیار کی سہولیات فراہم کی ہیں، جس سے اس کے اثاثوں میں 777 فیصد اضافہ ہوا ہے۔