مہنگائی کے ستائے عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاریاں

Jun 02, 2022 | 14:56:PM

(ویب ڈیسک) بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے تیسری سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کے لئے نیپرا میں درخواست دائر کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو دو روز ہوئے ہیں اور بجلی صارفین پر مزید 10 ارب 54 کروڑ روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں، کیوں کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے درخواست دائر کردی ہے، جس میں کمپنیوں نے رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ مانگی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی راہداری ضمانت منظور

نیپرا کے مطابق بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر سماعت 15 جون کو ہوگی، جس میں ٹیسکو نے 4 ارب 34 کروڑ روپے وصول کرنے کی درخواست کی ہے، پیسکو نے 2 ارب 7 کروڑ، گیپکو کی 1 ارب 97 کروڑ روپے، آئیسکو نے ایک ارب روپے، میپکو نے ایک ارب 80 کروڑ روپے اور حیسکو نے 1 ارب 91 کروڑ روپے  کی ایڈجسٹمنٹ مانگی ہے۔

مزیدخبریں