(ویب ڈیسک)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے عالمی سطح پر مسلمانوں کے حقوق کیلئے آواز اٹھانے پر ترکی کی قیادت کے کردار کو سراہتے ہیں،خصوصاً کشمیری عوام کیلئے آواز اٹھانے پر ترک حکومت کو سراہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ترک میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ یاسین ملک کی غیر قانونی سزا کیخلاف ترکی کے ساتھ مل کر آواز بلند کرنے کیلئے تیار ہیں۔ اسلاموفوبیا کا معاملہ بھی ترکی کے ساتھ مل کر عالمی سطح پر اٹھانے کیلئے کوشش کریں گے، سی پیک منصوبے کے تحت پاکستان اور چین میں ملازمت اور معاشی مواقع پیدا ہوئے،عوام کومسائل سے ہر صورت باہر نکالیں گے۔