عمران خان کے بیان پر ریحام خان کا رد عمل۔بڑی بات کہہ ڈالی

Jun 02, 2022 | 15:20:PM
عمران خان کے بیان پر ریحام خان کا رد عمل۔بڑی بات کہہ ڈالی
کیپشن: عمران خان اور ریحام خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف  وسابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے ان کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کردیا۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر ریحام  خان  نے ٹوئٹر پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’جس کی اپنی جماعت کے 300 حصے ہو گئے وہ ملک کے 3 حصے کرنے کے خواب دیکھ رہا ہے‘‘۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ نے درست فیصلے نہ کیے تو فوج تباہ ہو جائے گی اور ملک تین ٹکڑے ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نے بڑا اعلان کردیا