پاکستانیوں کیلئے خوشخبری۔ چین نے بڑا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)چین کی طرف سے پاکستان میں کھارے پانی کو پینے کے قابل بنانے کیلئے پلانٹ لگائے جائیں گے۔
چینی ناظم الامور نےاسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ کےسی پیک کے ذریعے پاک چین تعلقات کو نئی جہت ملی، میڈیا کی خبروں کے ذریعے چین پاکستان تعلقات میں مزید تعاون کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔
چینی ناظم الامورپانگ چن شوئے کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبوں پر 25 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری ہوئی اور سرمایہ کاری سے پاکستان کے روڈ انفراسٹرکچر میں بہتری آئی ہے، تین ہزار سولر پینلز گوادر میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے دیئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کا فوج سے متعلق غیر سنجیدہ بیان۔ اسمبلی سے بڑی خبر آ گئی
معاشی اور اسٹرٹیجک تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے روابط کو بڑھایا جارہا ہے، پاکستان میں کھارے پانی کو پینے کے قابل بنانے کیلئے پلانٹ لگائے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:پیپلز پارٹی نے بھی سڑکوں پر آنے کا اعلان کردیا