(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی جانب سے تحریک انصاف کے تمام ڈی سیٹ ہونے والے ارکان کو ضمنی انتخابات میں ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی وزراء عطاء اللہ تارڑ اور سردار اویس لغاری کو ضمنی انتخابات کی حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کر دی ، صوبائی وزراء کے ترین گروپ سے رابطے جاری ہیں جبکہ مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات کے دوران ترین گروپ کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے،ضمنی انتخابات والے حلقوں میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی مقامی قیادت بھرپور تعاون کریں گی اور ترین گروپ کے کسی امیدوار کے مقابل اپنا امیدوار کھڑا نہیں کریں گے،اس کے علاوہ ترین گروپ نے ن لیگ کی ٹکٹ پر ضمنی انتخابات حصہ لینے پر مشاورت کا آغاز کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نے بڑا اعلان کردیا