عمران خان نے آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے تاریخ کا اعلان کر دیا  

Jun 02, 2022 | 16:09:PM
عمران خان،شانگلہ جلسہ،تحریک انصاف
کیپشن: آزادی تحریک تب تک چلے جب تک حکومت شفاف الیکشن نہیں کراتی: چیئرمین پی ٹی آئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عمران خان نے کہا ہے کہ پرسوں تک خیبرپختونخوا میں ہوں، تنظمیں تیار کر رہا ہوں، پلاننگ کر رہا ہوں، آزادی تحریک تب تک چلے جب تک حکومت شفاف الیکشن نہیں کراتی، قوم تیاری کرے، پرسوں دیر کے جلسے میں اگلے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان نے شانگلہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خاص طور پر میں قوم کے نوجوانوں سے مخاطب ہوں، پاکستان 75 سال پہلے ایک نعرے پر بنا تھا، پاکستان روس سے سستا تیل نہیں خرید سکتا کیونکہ امریکا کی اجازت نہیں ہے، بے شک آپ نیوٹرل رہیں لیکن لوگ جانتے ہیں پاور آپ کے پاس ہے، چوروں کا ٹولہ ملک کو جہاں لیکر جا رہا ہے، لوگ آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں، تاریخ اس کو معاف نہیں کرے گی کہ ملک نیچے چلا جائے اور آپ کہیں ہم نیوٹرل ہیں۔

 عمران خان کا کہنا تھا کہ خوف کو ختم کیے بغیر کوئی انسان بڑا آدمی نہیں بنا، جو قوم خوف کا بت توڑ دیتی ہے وہ عظیم قوم بنتی ہے، آزادی وہ ہے جب اپنی قوم کے مفادات کے لیے فیصلے کیے جائیں۔

 یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی راہداری ضمانت منظور

قبل ازیں پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ سازش کے تحت ہماری حکومت کو ختم کیا گیا، چوروں کی حکومت میں مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے، پورے ملک کے عوام موجودہ حکومت سے جان چھڑانا چاہتے ہیں، ان چوروں سے جان چھڑانے کیلئے عمران خان نکلا ہے۔