حکومت کا خواتین کے حوالے سے بڑا اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزرات قانون کی ہدایت پر اینٹی ریپ ایکٹ 2022 کے تحت سیشن کورٹ میں پانچ سپیشل عدالتیں قائم کردی گئیں۔
رپورٹ کےمطابق یہ عدالتیں خواتین اور بچوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے کیسوں کی سماعت کریں گی۔سیشن جج لاہور نے اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت جن پانچ ججوں کو مخصوص کیا ان میں ایڈیشنل،سیشن جج یاسین موہل،ایڈیشنل سیشن جج عشرت عباس،شکیل احمد سپرا،حسنین اظہر علی شاہ اور میاں شاہد جاوید شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کا فوج سے متعلق غیر سنجیدہ بیان۔ اسمبلی سے بڑی خبر آ گئی
وفاقی وزارت قانون نے پنجاب بھرمیں نوٹیفکیشن جاری کیا تھا کہ عورتوں اور بچوں سے زیادتی کے کیسوں کو چار ماہ کے اندر نمٹایا جائے اور اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت فوری جج مقرر کرکے کام شروع کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانیوں کیلئے خوشخبری۔ چین نے بڑا اعلان کردیا