(ویب ڈیسک )عالمی بازار میں سونا مہنگا ہونے کے بعد مقامی صرافہ بازار میں بھی ایک تولہ سونا تیرہ سو روپے اور دس گرام سونا گیارہ سو بارہ روپے مہنگا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے پر مقامی صرافہ بازار میں بھی سونا مہنگا ہوگیا،عالمی مارکیٹ میں سونا 25 ڈالر مہنگاہوکر اٹھارہ سو چھپن ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ہے۔ جس کی وجہ سے ایک تولہ سونا تیرہ سو روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ اڑتیس ہزار چھ سو روپے اور دس گرام سونا ایک ہزار ایک سو بارہ روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ اٹھارہ ہزار آٹھ سو ستائیس روپے پر پہنچ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی اڑان رک گئی۔مزید کتنا سستا ہوا؟ جانیے
سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ
Jun 02, 2022 | 17:05:PM