ٹرین میں خاتون کیساتھ زیادتی کے بعد ریلوے پولیس کا بڑا فیصلہ 

Jun 02, 2022 | 18:09:PM

(ویب ڈیسک)ٹرین میں خاتون کیساتھ زیادتی کے بعدریلوے پولیس نے خواتین مسافروں کی رہنمائی اورحفاظت کے لئے خصوصی ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق’سفرسہیلی‘ کے نام سے موبائل ایپ لانچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،پرنٹ شدہ ٹکٹوں پرایپ ڈاون لوڈ کی جاسکے گی اورایمرجنسی نمبر بھی ٹکٹوں پرپرنٹ کیا جائے گا۔اسٹریٹجک ریفارمز نے خواتین مسافروں کی حفاظت کے لیے تبدیلیاں تجویز کی ہیں ۔ریلوے پولیس کے مطابق خواتین کے سفرکو محفوظ بنانے کے لئے ٹرینوں میں ایمرجنسی بٹن نصب کئے جائیں گے۔ریلوے اسٹیشنوں کے حساس مقامات پر ویڈیو سرویلنس سسٹم اورسی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کی لانگ مارچ کے حوالے سے درخواست۔ سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

مزیدخبریں