(24 نیوز)ملکی تجارتی خسارے میں اضافہ جاری ہے، رواں مالی سال کے 11 ماہ میں تجارتی خسارہ 43 ارب 33 کروڑ ڈالرز ہوگیا ۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ برس اسی عرصے میں تجارتی خسارہ 27 ارب 45 کروڑ ڈالرز تھا ،سالانہ بنیادوں پر تجارتی خسارے میں 57.85 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق جولائی سے مئی تک 28 ارب 84 کروڑ ڈالرز کی برآمدات کی گئیں، برآمدات میں گذشتہ برس کے مقابلے میں 27.78 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے مئی تک 72 ارب 18 کروڑ ڈالرز کی درآمدات کی گئیں ،درآمدات میں گذشتہ برس کے مقابلے میں 44.28 فیصد اضافہ ہوا ، مئی میں دو ارب 60 کروڑ ڈالرز کی برآمدات کی گئیں ، برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 10.22 فیصد کمی ہوئی ۔
رپورٹ کے مطابق مئی میں درآمدات کا حجم 6 ارب 64 کروڑ ڈالرز رہا، مئی میں تجارتی خسارہ 4 ارب 4 کروڑ ڈالرز رہا ،ماہانہ بنیادوں پر تجارتی خسارے میں 6.90 فیصد اضافہ ہوا ۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پٹرول کے بعد عوام پر بجلی بم گرا دیا، فی یونٹ 7 روپے 91 پیسے مہنگا