الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر نامزدگی سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا

Jun 02, 2022 | 18:53:PM

(24 نیوز)الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن روک لیا، مخصوص نشستوں پر ضمنی الیکشن تک نوٹیفکیشن روک دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر نامزدگی سے متعلق فیصلہ سنا دیا،چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت پانچ رکنی بنچ نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔الیکشن کمیشن نے آج تحریک انصاف، ن لیگ کے وکلا کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا،اٹارنی جنرل اشتراوصاف اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شہزادشوکت بھی پیش ہوئے تھے۔
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن روک لیا،الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ نوٹیفکیشن ضمنی انتخابات کے بعد جاری ہوگا،ضمنی انتخاب کے بعدپانچ مخصو ص نشستوں کا متناسب نمائندگی سے نوٹیفکیشن جاری ہوگا،پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں میں 3 خواتین اور2 اقلیتوں کی نشستیں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں پارٹی ہدایت کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے ارکان کو ڈی سیٹ کردیا تھا۔ڈی سیٹ ہونے والوں میں عائشہ نواز، ساجدہ یوسف شامل تھیں، ڈی سیٹ ہونے والوں میں عظمیٰ کاردار، عمران گل اور اعجاز مسیح شامل تھے۔پنجاب اسمبلی کی 20 جنرل نشستوں پر 17 جولائی کو ضمنی الیکشن ہونا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پٹرول کے بعد عوام پر بجلی بم گرا دیا، فی یونٹ 7 روپے 91 پیسے مہنگا

مزیدخبریں