تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان

Jun 02, 2022 | 19:57:PM

(24 نیوز)تحریک انصاف نے مخصوص نشستوں سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔
پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کاکہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ آئین کے آرٹیکل 224 (6 )کے خلاف ہے،الیکشن کمیشن کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا جائے گا،فرخ حبیب نے کہاکہ مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کی ترجیحاتی لسٹ پر نوٹیفکیشن ہونا چاہئے، ان کا کہناتھا کہ الیکشن کمیشن پر پہلے ہی اپنے تحفظات کااظہار کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن روک لیا

مزیدخبریں