آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا،کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کے سٹاف سے ملاقات کی اور شرکا سے خطاب کیا،آرمی چیف نے طلبہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے پر سٹاف ممبران کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو صوبے کی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ،جنرل باجوہ نے صوبے میں امن و امان یقینی بنانے کیلئے فارمیشنز کی کارکردگی کو سراہا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بہتر امن و امان سے صوبے بھر میں سماجی و اقتصادی صورتحال میں بہتری آئی،سکیورٹی فورسز کی مدد سے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کا کامیاب انعقاد ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن روک لیا