(24 نیوز)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے انکشاف کیا ہے کہ چین کیساتھ2.3 ارب ڈالر کی ری فنانسنگ کے معاملات وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے چین جانے پر طے ہوئے۔
اسلام آباد میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہاکہ 25 مارچ کو چین نے 2.3 ارب ڈالر کا قرض واپس لے لیا تھا،چین نے کافی شرائط عائد کردی تھی اور شرح سود بڑھا دی تھی ،انہوں نے کہاکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے چین جانے پر معاملات طے ہوئے ،وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ چین کے موقع پر معاملات فائنل ہوئے ،وزیر خزانہ نے کہاکہ چین کے صدر نے وزیراعظم شہبازشریف کے ساتھ معاملات فائنل کئے،ان کا کہناتھا کہ قرض 1.5 فیصد کی شرح سود پر حاصل کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پٹرول کی قیمت میں پھر اضافہ کردیا