(ویب ڈیسک)یوکرین کیلئے امدادی سامان کی دوسری کھیپ روانگی کی تقریب نور خان بیس پر منعقد ہوئی، وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔
تفصیلات کے مطابق یوکرین کیلئے امدادی سامان کی دوسری کھیپ روانگی کی تقریب نور خان بیس پر منعقد ہوئی،امدادی سامان کی دوسری کھیپ میں ضروری ادویات، کمبل اور راشن شامل ہیں، یوکرین کو امدادی سامان دو C-130 طیاروں کے ذریعے بھیجا جائے گا۔
وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے امدادی سامان یوکرائن کے سفیر مرکیان چوچک کے حوالے کیا۔
اس موقع پر حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان اور یوکرین کے قریبی تعلقات ہیں،امدادی سامان یوکرین کے عوام کے ساتھ پاکستان کا اظہار یکجہتی ہے۔یوکرین کے سفیر نے کہا کہ یوکرین پاکستان عوام کی جانب سے امدادی سامان کی فراہمی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،مشکل وقت میں مدد پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:گلگت بلتستان کے وزیر خزانہ کوعہدے سے ہٹا دیاگیا