پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ،عمران خان نے احتجاج کی کال دیدی

Jun 02, 2022 | 23:07:PM
پٹرول قیمت اضافہ ، رد عمل
کیپشن: عمران خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم اور چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کی کال دیدی۔
تفصیلات کے مطابق چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ کل نماز جمعہ کے بعد عوام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف باہر نکلیں
۔

عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت ملک میں معاشی تباہی پھیلا رہی ہے عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف عوام احتجاج کریں ۔حکمران معیشت کو تباہ کررہے ہیں کیونکہ ان کے اپنے اثاثے تو بیرون ملک پڑے ہوئے ہیں ۔


عمرا ن خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں 8 روپے کا اضافہ پورے ملک کیلئے جھٹکا ہے ، مہنگائی کی شرح 75 سال میں سب سے زیادہ30 فیصد متوقع ہے ان کا کہناتھا کہ امپورٹڈ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 40فیصد اضافہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: طلباکیلئے بڑی خوشخبری ،بلا سود قرضوں کا اعلان