اداروں سے ٹکراﺅ مناسب نہیں،میں فوج کےساتھ ہوں، شیخ رشید

Jun 02, 2022 | 23:30:PM
عوامی مسلم لیگ، سربراہ شیخ رشید، فوج سے ٹکرائو ، مناسب نہیں
کیپشن: شیخ رشید ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ فوج سے ٹکراﺅ مناسب نہیں، بہت بری بات ہے،فوج کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو جیل میں ڈالنا چاہئے،میں فوج کے ساتھ ہوں، اداروں سے ٹکراﺅ نہیں ہونا چاہئے،فوج کیساتھ ڈائیلاگ ہونا چاہئے، فوج کو بھی ڈائیلاگ کرنا چاہئے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ الیکشن کی تاریخ دیں ساتھ ملکر بیٹھ جائیں گے،تمام قوتوں کو الیکشن کے حوالے سے فارمولہ طے کرنا چاہئے،ان کا کہناتھا کہ فوج کیخلاف جو سوشل میڈیا پر کام کرتا ہے انہیں جیلوں میں ڈالنا چاہئے،ان کا کہناتھا کہ شہبازشریف کو سامراج نے وزیراعظم کی کرسی پر بٹھایا ہے، شہبازشریف کو وزیراعظم بنانے میں کچھ لوگ شامل ہیں ،اس سے زیادہ ظلم پاکستان پر نہیں ہو سکتا کہ ایک ووٹ کی اکثریت سے شہبازشریف کو وزیراعظم بنا دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر نامزدگی سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا